یومِ شہداء پولیس  انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا

11

ملتان، 4 اگست (اے پی پی ): پنجاب بھر میں یومِ شہداء پولیس 2025 انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

پنجاب ہائی وے پٹرول کے شہداء کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔ SP سلیم خان نیازی کی قیادت میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ایس پی سلیم خان نیازی نے کہا کہ پی ایچ پی کے جوانوں نے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا، ہم ان شہداء کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر ہم محفوظ ہیں تو وہ پولیس اور فوج کے ان عظیم سپاہیوں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔

تقریبات میں شہداء کی قبروں پر چراغاں اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں سلامی پیش کی گئی

قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔شہداء کی فیملیز کو تحائف دیے گئے اور ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔