آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہداء کے لواحقین کا یوم دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کو پیغام

1

اسلام آباد، 04 ستمبر(اے پی پی): آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔

شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔

شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔

شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ ان کے پیاروں کی شہادت نے ان کے حوصلوں اور وطن سے محبت کو مزید جلا بخشی ہے۔

آزاد کشمیر کے باشندوں  نے بھی باقی صوبوں کی طرح پاکستان کی بقاء اور حرمت کو اسی طرح برقرار رکھنے کے لئے اپنے بہادر بیٹوں کو ہمیشہ وطن پر قربان کیا ہے۔