اسلام آباد، 11ستمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج اور عمرے کے دوران عبادات اور سعودی قوانین پر عمل کرنا ہر عازم پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ دورانِ عبادت پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں اور دنیا کے سامنے اپنے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتے ہیں۔سردار یوسف نے کہا کہ 2013 میں وزارت سنبھالنے کے بعد حج انتظامات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم میں مختلف کیٹیگریز کو ختم کرکے ایک ہی کیٹیگری بنائی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولت اور یکساں خدمت فراہم کی جا سکے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عازمین کا یہ سفر خالصتاً عبادت کا سفر ہے، اور ہر حاجی کو چاہیے کہ وہ اس کو اسی روح کے ساتھ ادا کرے۔











