اسلام آباد، 15 ستمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اِہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مسافروں خصوصاً خواتین کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر ریلوے ریلوے نے کہا کہ اسٹیشنز اور ٹرینوں میں جینڈر ریسپانسیو پروٹوکولز اپنائے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کے اندر آگاہی پوسٹرز لگائے جائینگے۔ اسٹیشنز پر باقاعدہ اعلانات اور آگاہی پیغامات نشر کیے جائیں گے۔ عملے کو جینڈر سینسٹائزیشن اور خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ خواتین مسافروں کو محفوظ اور پُرسکون ماحول دینے کے اقدامات ہوں گے۔ محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ آ ئندہ ریفربش ہونے والی ٹرینوں میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے بڑے اسٹیشنز پر وہیل چیئرز کا اہتمام یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے اپنے تمام مسافروں کو قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے۔ ریلوے مسافروں کی سہولت اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔











