وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ایرانی وزیرِ صنعت و تجارت فرزانہ صادق سے تہران میں دوطرفہ ملاقات

18

تہران، 15 ستمبر )اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایرانی وزیرِ صنعت و تجارت فرزانہ صادق سے تہران میں دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سڑک اور ریل رابطوں، سرحدی مارکیٹس کے فروغ اور میری ٹائم سروسز کو بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں وزراء نے پاکستان اور ایران کے درمیان کسٹمز ڈیٹا شیئرنگ اور سہولت کاری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر جام کمال خان نے مشترکہ اقتصادی کمیشن (JEC) کے انعقاد پر ایرانی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے در کھولے گا۔ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔