اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ضمنی پروگرام “غیر متعدی امراض کی روک تھام، کنٹرول، دماغی صحت اور تندرستی کے فروغ ” پر اعلیٰ سطحی اجلاس

29

نیویارک، 26 ستمبر (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمنی پروگرام غیر متعدی امراض کی روک تھام، کنٹرول، دماغی صحت اور تندرستی کے فروغ پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) میں خطرناک حد تک اضافے کا سامنا ہے جس کے لیے  غیر متعدی امراض اور دماغی صحت کے لیے قومی ایکشن پلان بنایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شرح جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے جہاں ہر 9 میں سے 1 عورت اپنی زندگی میں چھاتی کے کینسر کا شکار ہوتی ہے۔ پاکستان نے گریوا کینسر سے بچاؤ کے لیے 9 سال سے 14 سال کی لڑکیوں کے لیے HPV ویکسین شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی مقامات پر شیشہ پر پابندی کا قانون ہے اور آئندہ وقت میں پاس واپ اور دیگر الیکٹرانک نیکوٹین ڈیوائسز پر اس کے عوامی استعمال پر پابندی لگانے کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شوگر اور مشروبات پر ٹیکس بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے۔