انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن جونئیر پیڈل ورلڈ کپ میں شرکت کےلئےپاکستان کی ٹیم اسپین روانہ

21

اسلام آباد، 22 ستمبر (اے پی پی): انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن جونئیر پیڈل ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے  پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم  مختلف مرحلوں میں اسپین روانہ ہوگئی۔

جونئیر ورلڈ کپ کیلئےسپینیش کوچ Javier Navas mendez اسپین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

10 رکنی پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم کی قیادت میر ثاقب کر رہے ہیں۔ ٹیم ورلڈ کپ میں تین مختلف کیٹگریز میں ایکشن میں ہوگی، پاکستان انڈر14، انڈر16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شرکت کرے گی۔

پاکستان انڈر14 ٹیم میں اظہر احمد،انصاراللہ شاکر،محمد حارث اور ریان فیضان، انڈر16 ٹیم میں عثمان اللہ والا اور اشعر عثمان جبکہ پاکستان انڈر18 ٹیم سمیر زمان،کپتان میر ثاقب،ایان سعید اور محمد عمر قمر شامل ہیں۔

ایف آئی پی جونئیر ورلڈ کپ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر اسپین میں کھیلا جائے گا۔

کپتان میر ثاقب کا کہنا تھا کہ جونئیر ورلڈ کپ سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے،کوالیفائنگ راؤنڈ فیز ٹو میں ایشیا اور افریقہ ریجن کی ٹیمیں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

پاکستان ٹیم پہلے 26 سے 28 ستمبر کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی جبکہ کوالیفائنگ فیز ٹو میں مصر، یواے ای،سنگال، قطر،جاپان ایران،لبنان اور  پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔