عوامی مسائل کا فوری حل ،ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات

16

لودھراں ،22 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست ویژن عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبنی ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ بھرپور عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی میری ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستیں ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی ہیں۔