حالیہ سیلاب میں 70 بریج اپروچ روڈز متاثر ہوئے،51 بریج اپروچ روڈز کو مرمت کرنے بحال کر دیا گیا ہے،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

16

لاہور، 16 ستمبر ( اے پی پی )صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے متاثرہ شاہراہوں، پلیوں، بریج اپروچ روڑز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سیلاب میں 70  بریج اپروچ روڈز متاثر ہوئے.51 بریج اپروچ روڈز کو مرمت کرنے بحال کر دیا گیا ہے. سیلابی علاقوں میں 342 پلیوں سیلاب پانی سے متاثر ہوئیں. 91 پلیوں کو مرمت کر دیا گیا ہے 61 ارٹیریل روڈز متاثر ہوئیں، 44 کو مرمت کر دیا گیا ہے.182 کلکٹر روڈز متاثر ہوئیں، 128 کو مرمت کر دیا گیا ہے. 773لوکل روڈز متاثر ہوئیں، 422 کو مرمت کر دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کا عملہ سیلاب ذدہ علاقوں میں موجود ہے علی پور اور سیت پور میں سی اینڈ ڈبلیو نے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا. سی اینڈ ڈبلیو کے تمام ونگز کو شان دار کام کرنے پر شاباش دی. ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پوری لگن اور محنت کے ساتھ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔