ملتان06 ستمبر)اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ کی خصوصی ہدایت پر خانپور قاضیاں کے فلڈ ریلیف کیمپ میں ایک عظیم الشان محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں مرد، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور روحانی محفل سے فیوض و برکات حاصل کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ بھی خواتین اور بچوں کے ساتھ موجود رہیں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے ساتھ وقت گزارا۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس ہمارے لیے عملی نمونہ ہیں،آپ کی پیار و محبت پر مبنی تعلیمات کو عام کرنا وقت کا تقاضا ہے،عیدمیلادالنبی کے موقع پر امن و امان خراب کرنے،انتشار پھیلانے والوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے، شرکاء نے اس روحانی محفل کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔











