راشن کارڈ کی تقسیم، ریکوری اور پنجاب لیبر اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس

3

لاہور یکم ستمبر(اے پی پی) راشن کارڈ کی تقسیم، ریکوری اور پنجاب لیبر اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر  پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی، ڈی جی لیبر ویلفئر کلثوم حئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اسپیشل مانٹیرنگ یونٹ کارڈ کی تقسیم کی نگرانی کر رہا ہے اور صوبہ بھر میں 28 ہزار مختص دکانوں پر ورکرز کو راشن مل رہا ہے جبکہ پنجاب سوشل سکیورٹی نے 31 ارب سے زائد کی تاریخی ریکوری جو کہ ریکوری ہدف سے 5 فی صد زائد کرنے کے ساتھ پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسڑڈ ورکرز کی تعداد ساڑھے بارہ لاکھ سے 13 لاکھ 70 ہزار ہو گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا، لاہور گلبرگ، حسن ابدال ، راولپنڈی اور سیالکوٹ ڈائریکٹوریٹس نے عمدہ کام کیا۔ صوبائی وزیر کو پنجاب لیبر اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت بارے  بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف لیبر ویلفئر کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کے لئے ورکنگ جاری ہے جس سے پنجاب کے مزدورں کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ بہترین کام کرنے والے افسران کی ہر فورم ہر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔