ملتان، یکم ستمبر(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے پنجاب میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا حکم دیا ہےجس پر آج ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی جس میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسران کو سائیلان کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیئے کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن بشارت نبی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام ہمارے لیے قابل احترام ہے ان کے کام ترجیح بنیادوں پر مسائل حل ہونا چاہیے ۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے عوام کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری لگانے کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہےحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہو۔