شارجہ، 5 ستمبر ( اے پی پی): شارجہ میں جاری سہہ ملکی سیریز میں یو اے ای کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد مین آف دی میچ پاکستانی بالر ابرار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی باؤلنگ پر خاص محنت کر رہے ہیں آنے والے وقتوں میں شائقین نئی ورائٹی دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان بڑے کھلاڑی ہیں ان سے ٹپس لے رہا تھا جس کا فائدہ نا صرف مجھے بلکہ پاکستانی ٹیم کو ہوگا۔
ابرار احمد نے کہا کہ میچ میں پرفارم کرنے کی بھوک زندہ رہتی ہےکوچ تمام کھلاڑیوں کو برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچ سپن باؤلنگ کو سپورٹ کر رہی ہے میں نے پچ کی برتاؤ جانچ کر اپنی باؤلنگ پلان کی۔
ابرار نے کہا کہ فخر زمان ایک میچ وننگ پلیئر ہیں۔











