قصور:  اے پی پی نیوزکے پلیٹ فارم سے عیدمیلادالنبی ﷺپروگرام کا انعقاد

18

قصور۔5ستمبر(اے پی پی): نبی کریمﷺ کی ولادت و باسعادت کابرکتوں و خوشیوں والامہینہ ماہ ربیع الاول جاری و ساری ہے۔

 اسی حوالے سے  اے پی پی نیوزکے پلیٹ فارم سے عیدمیلادالنبی ﷺپروگرام کا انعقاد کیاجارہاہے۔

ہمارے آج کے مہمان ضلع قصورکے بزرگ نامورمذہبی سکالر مفتی محمدامین کوAPPنیوزکے زیراہتمام عیدمیلادالنبیﷺپروگرام میں خوش آمدید کہتے ہیں۔نامورمذہبی سکالرمفتی محمدامین نے ”اے پی پی نیوز“کوبتایاکہ حضورنبی اکرمﷺکی آمد پوری دنیاکیلئے باعث ِبرکت اور باعث ِ بقاء ہے۔

حضورسرورکائنات ﷺکے آنے سے ہی پوری دنیاکی رونق قائم ہے بلکہ حضورﷺکے ذکر سے ہی دنیاآبادہے‘حضور پاکﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے‘آپﷺ کے دنیامیں آنے سے ظلم وشرک کا خاتمہ ہوا‘یتیموں کو حقوق ملے‘حضورﷺکے آنے سے ہی ہمیں اپنی ماؤں کی عزت کرنے کا شعورملا‘آپﷺ پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے‘ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والامہینہ ہے۔

مفتی محمدامین نے کہا کہ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپﷺ، اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ اورانسانیت پر احسان عظیم ہیں اسلئے اس نعمت پر شکراداکرنا بھی لازم ہے۔حضورﷺکی تشریف آوری سے جہالت کاخاتمہ ہوا‘آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیامیں بہترین زندگی گزارنے کیساتھ ساتھ ہم اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔