شجاع آباد، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے طاہر پور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

1

شجاع-آباد 02 ستمبر )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے طاہر پور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے فلڈ ریلیف انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کیمپ میں موجود متاثرین نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فلڈ بند کا بھی وزٹ کیا اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں، فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں اور تمام بنیادی سہولیات وہاں موجود ہیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔