صدر آصف علی زرداری کا اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ

25

اسلام آباد، 18 ستمبر ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری نے اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ، عربی اور دیگر عصری مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کی گنجائش ایک ہزار طلبہ، جدید تعلیمی و رہائشی سہولتوں کے ساتھ  ہے۔ دو ہزار ایک سے اب تک 28 ہزار سے زائد فارغ التحصیل مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ اسلامی کتابوں کے تراجم، اشاعت اور حج انتظامات میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

صدر زرداری نے انسٹیٹیوٹ کی خدمات کو سراہا اور پاک۔چین علمی و ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا  ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان اور چین کے سفراء بھی صدر کے ہمراہ تھے۔