صدر آصف علی زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ

18

کاشغر،  20 ستمبر ( اے پی پی): صدر   آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا ہے،صدر کا استقبال کاشغر  کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا-صدر نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا-

صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی-اس موقع پر  سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی ہمراہ تھے-