صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں اُرومچی میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

13

اُرومچی،19 ستمبر (اے پی پی): پاکستان اور چین کے درمیان تین اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدے خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری سے دیہی روزگار کے مواقع بڑھیں گے،ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گا جبکہ جدید فائر ٹرکس اور آلات عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی موجود تھے۔