ضلعی انتظامیہ سیلابی علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود

42

جلالپور پیر والہ،16 ستمبر(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ سیلابی علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے رات گئے موٹر وے سے ملحقہ سیلابی علاقوں کی نگرانی کی اور مکینوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرایا۔

ڈپٹی کمشنر نے موٹر وے کے متاثرہ حصے پر فوری طور پر اضافی مشینری بجھوانے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے موٹر وے جلالپور سیکشن کو جزوی طور پر متاثر کیا ہے، جس کے باعث حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کیا گیا۔

وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ پانی کا بہاؤ کم ہوتے ہی موٹر وے کے متاثرہ حصے کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔