اسلام آباد،04 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ طلبہ کی شاندار کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور بیٹیوں نے ہمیشہ مواقع ملنے پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی اچیورز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر اور سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب بھی شریک تھے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے تمام ہائی اچیورز طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل صرف کامیابی نہیں بلکہ عالمی معیار کی تعلیمی برتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کی محنت طلبہ کی کامیابی کی بنیاد ہے اور طلبہ کو مزید محنت، لگن اور وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور والدین کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔











