وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سےفلسطینی وفد کی ملاقات

18

اسلام آباد: 4 ستمبر(اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے  فلسطینی وفد کی ملاقات ہوئی۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے ماورا ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔ غزہ میں جاری مسلسل قتل عام، انسانیت و مقدسات کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ہر حال میں فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے مظلوموں کیلئے امدادی سامان بھجوایا جاریا ہے۔

قاضی القضاۃ فلسطین نے کہا کہ غزہ میں مظالم پر مؤثر آواز اٹھانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، ماہ ستمبر میں کئی ممالک فلسطین کو آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کریں گے۔

ملاقات میں علماء کرام کے تبادلے اور مکالمے کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شامل تھے۔