اسلام آباد، 06 ستمبر(اے پی پی ):عید میلاد النبی ﷺ پر نعت خواں محمد صبغت اللہ قادری نے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ مہینہ جس ہستی کی ولادت کے جشن میں منایا جاتا ہے وہ نہ صرف مسلمانوں اور امت کے لیے رول ماڈل ہیں بلکہ تمام انسانیت کے کیے مشعل راہ ہیں۔
ہم اس مہینے کو منانے کے لیے نہ صرف درود و سلام کی محفلوں کا انعقاد کریں بلکہ آپ ﷺ کے بتاۓ ہوۓ طریقوں کے مطابق زندگی گزاریں اور انکے اصولوں پر عمل کریں۔











