ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی یوم دفاع پر قوم کو خصوصی پیغام

13

اسلام آباد06، ستمبر (اےپی پی ): ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا   کہ  اس دفعہ جو چھ ستمبر ہے اللہ کی مہربانی سے  فتح  کا دن ہے جس طرح 1965 میں ہمیں اللہ تعالی نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں  یہ سمجھتی ہوں کہ ہمیں  متحد ہو کے پاکستان  کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہئے ہے ۔سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی ہم  نے دیکھا کہ کس طرح  انڈیا نے آبی دہشت گردی کی اور دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا۔ کیونکہ بھارت نے  یہ سوچا کہ شاید ہم جنگ کے میدان میں ان کو نہیں ہرا سکے تو انہوں نے  آبی  دہشت گردی کا سہارا لیا۔