قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب

12

 اسلام آباد 29 ستمبر ( اے پی پی): قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے،سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے، ان لینڈ اسٹڈی ٹور افسران کو حکومتی و پارلیمانی اداروں کے عملی مشاہدے کا موقع دیتا ہے،پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا،  سینیٹ سیکرٹریٹ میں ای۔گورننس اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ قائم مقام صدر  نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت حالیہ سیلابی صورتحال میں سول افسران کے کردار کو خراجِ تحسین،  قدرتی آفات اداروں کی استعداد اور عوامی خدمت کے جذبے کو آزماتی ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ تمام اداروں اور کمیونٹیز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سینئر مینجمنٹ سطح پر قیادت کو تعاون، سیکھنے، جدت اور انکساری کو اپنانا ہوگا۔قومی ترقی کے اہداف کسی ایک ادارے یا محکمہ کے بس کی بات نہیں، اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، افسران اپنی تربیت اور تجربات کو عوامی فلاح اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کریں، پارلیمان اصلاحات پسند اور فعال افسران کے ساتھ مل کر عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دیانت داری، بصیرت اور خلوصِ نیت کے ساتھ کریں۔