اسلام آباد ، 19 ستمبر ( اے پی پی): قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جلال پور پیر والا میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کاسب سے زیادہ اثرات جنوبی پنجاب پر آیا ہے جہاں پر دیہات تباہ ہو چکے ہیں، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلال پور اور علی پور نے زیادہ نقصان برداشت کیا ہے۔ پاک افواج سمیت تمام ادارے اور حکومت متحرک ہے۔ عوام کو بحالی کا مرحلہ مشکل ہوگا جس کو ہم تیزی سے کریں گے۔غریب عوام کی زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔ نقصان کے حوالے سے سروے جاری ہے۔بجلی کے بلز معاف کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کو چارہ بھی فراہم کیا جارھا ہے۔یہاں اتحاد کی ضرورت بھی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈ کیا جائے۔ خیمے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں۔مستقبل کے حوالے سے بریچنگ پوائنٹس کا مستقل حل ڈھونڈا جائے گا اور متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔











