پاکستان کا شام کی خودمختاری کے احترام اور بیرونی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ

8

اقوام متحدہ، 19 ستمبر ( اے پی پی ): پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط تباہ کن جنگ کے بعد مزید تاخیر شام کے نازک موقع برائے امن کو ضائع کر دے گی۔ پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ شمولیتی سیاست، اقتصادی بحالی، سکیورٹی استحکام اور غیر ملکی قبضے کے خاتمے کی حمایت کرے۔

سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب  سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ برسوں کی مسلسل جنگ اور انسانی المیے کے بعد شامی عوام اب بھی “ناقابلِ تصور پیمانے پر تباہی، بے گھری اور کٹھن حالات” کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان سنگین چیلنجوں کے باوجود حالیہ پیش رفت “امید کی ایک کرن” ہے جسے مضبوط کرنا ضروری ہے، اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی خصوصی ذمہ داری ہے۔