ملتان26ستمبر )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ جلالپور پیر والہ میں سیلاب سے متاثر انفراسٹرکچر کی بحالی کے ہنگامی اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری مسلسل جلالپور پیر والہ میں موجود ہے اور بحالی آپریشن کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وسیم حامد سندھو نے جلالپور موٹروے سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام سے بریفننگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے سوئی گیس پائپ لائن سروس بحالی کے کام کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں عوامی سہولت کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس قائم رہینگے۔این ایچ اے،انہار سمیت تمام محکمے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے مشترکہ آپریشن کررہے ہیں۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ جلالپور میں سیلابی صورتحال معمول پر آنے تک متاثرین کی مکمل کفالت کرینگے۔











