ملتان، 2ستمبر(اے پی پی):ملتان کے نواحی علاقے محمد پور گھوٹا میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک متاثرہ فیملی جو سیلابی پانی میں محصور تھی، کوبحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کا کہنا ہے ریسکیو 1122 عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ الرٹ اور متحرک ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو فوری امداد اور محفوظ انخلا فراہم کرنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔