ملتان : سیلابی صورتحال ،ریسکیو 1122کی امدادی کارروائیاں جاری

19

ملتان،04 ستمبر(اے پی پی ): دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 ریسکیو اہلکاروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے والوٹ موڑ، بستی سیالوں والی، کوٹ قاسم بندھ اور ہیڈ محمد والا سمیت مختلف سیلابی علاقوں میں پھنسے متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اس دوران م  خاندان کو بھی سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے، سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو فوری ریسکیو، محفوظ انخلا اور قیمتی سامان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں دن رات موقع پر موجود ہیں اور رات کو بھی ریسکیو آپریشن جاری ہےاور کہا   کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔