ملتان،16ستمبر )اے پی پی): چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیلاب زدگان کی بحالی، صفائی اور امداد کے کاموں میں فرنٹ لائن پر سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر نے انکو جاری امدادی سرگرمیوں اور صفائی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق، ڈپٹی منیجر آپریشن کرن خان اور ضلعی حکام بھی ہمراہ تھے۔ میاں راشد اقبال نے ستھرا پنجاب کے عملے کی سیلاب کے دوران خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے فلڈ بندوں پر مکمل مشینری بھجوائی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریلیف کیمپس میں 24 گھنٹے عملہ صفائی پر مامور ہے۔سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ صفائی کاموں کے علاوہ سینٹری ورکرز نے متاثرین کے ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا ہے۔ ریلیف کیمپس میں عوامی خدمت کے لیے خصوصی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں طبی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔عبدالرزاق ڈوگر نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے تک عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ انہیں ہر ممکن سہولت دستیاب ہو۔











