ممبر قومی اسمبلی علی جدون کا یوم دفاع پر قوم کو خصوصی پیغام

24

اسلام آباد، 6ستمبر( اے پی پی ):: ممبر قومی  اسمبلی   علی جدون نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ یوم دفاع چھ ستمبر  ہمیں بھرپور یکجہتی کے ساتھ منانا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دن  اس بات کی یاد تازہ کراتا ہے کہ  1965 میں  ہم پہ ہمارے پڑوسی ملک نے حملہ کیا اور ہماری افواج نے اسے بھرپور  جواب دیا ۔ ہمیں اس چیز پہ فخر ہے اور ہم اپنی افواج پہ اپنا نوجوانوں پہ اپنے فوجی جوانوں پہ فخر کرتے ہیں اور ہم سب کو پوری عوام کو یہ دن بھرپور یکجہتی کے ساتھ گزارنا چاہیے ۔