نیویارک، 22 ستمبر (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ 22 سے 26 ستمبر تک جاری اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔
اسحاق ڈار کی آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد، سفیر رضوان سعید شیخ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور مشن کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نیویارک میں متعدد وزارتی اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔











