ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

18

لودھراں ،22ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھانے پینے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو مزید بہتری کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور واپسی تک عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خواتین نے انہیں بتایا کہ کیمپ میں رہائش کے ساتھ ساتھ انہیں سلائی اور کڑھائی جیسی ہنر سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کیمپ میں موجود خصوصی بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ سیلاب متاثرین نے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔