نعت خواں پروفیسر ثنا اللہ کنجاہی  کا  حضور ﷺ  کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت

14

عربی ہو کہ عجمی ہو شیدا ہے محمد ﷺکا

ہر سمت زمانے میں چر چا ہے محمد ﷺکا

اسلام آباد، 12 ستمبر (اے پی پی): سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500 ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں عقیدت و احترام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مناسبت سے نعت خواں پروفیسر ثنا اللہ کنجاہی نے حضور ﷺ کی شان اقدس میں  نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے، جس کے ذریعے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشبو اور محبت کے پیغام کو الفاظ و اشعار میں پرویا گیا ہے ۔ بلاشبہ  ان کا نعتیہ کلام ہر دل میں حضور ﷺ کی عظمت اور محبت کو تازہ کرتا ہے اور عقیدت کے جذبات کو یکجا کرتا ہے۔