وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس،گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے

13

لاہور9ستمبر-اگست- ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس،گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت تین دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر سٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔اجلاس میں گندم کا سٹاک شو کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گندم سٹاک کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈیکلیئر کر دیں ورنہ کارروائی ہو گی۔سیلاب کی وجہ سے صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بعض عناصر گندم کی مصنوعی  قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ تمام ممکنہ وسائل استعمال کرکے گندم کے غیرقانونی سٹاک کی نشاندہی کی جائے۔صوبہ میں گندم کی سٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا کو صوبہ بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ہر دکان پر سرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم،خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار  سیلاب کے دوران گندم کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے پرڈی جی فوڈڈیپارٹمنٹ کو عہدے سے ہٹا دیاگیاسیلاب سے گندم کے ضیاع پرخانیوال کے ڈی ایف سی سمیت تمام عملہ معطل کر دیا گیا۔