شرینگل،اپردیر، 18 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے تحصیل بار شرینگل اپر دیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وکلاء برادری سے خطاب کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے شرینگل بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا، جسے وکلاء برادری نے سراہا اور ان کے اس اقدام کو بار کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔











