لاہور، 19 ستمبر (اے پی پی): پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج بروز جمعہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل منیبہ علی نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ پہلے میچ کی خامیوں پر بات ہوئی،اگلے میچ میں بہتر کھیلنے کی کوشش ہوگی،یہ ورلڈ کپ سے قبل سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے پلان پر عمل کر کے ٹیم کے حق میں نتائج دوں۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے کیریئر کا پچاسواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے 76 رنز بنائے۔











