پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے،سید طارق فاطمی

13

نیویارک، 24 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین میں امن و سلامتی کی بحالی کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں کو اقوام متحدہ کے قوانین اور اصولوں کے مطابق پرامن طریقے سے ختم کیا جانا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اس اصول پر قائم ہے کہ مسائل اور تنازعات کا واحد پائیدار حل بات چیت اورسفارتکاری ہے۔