اسلام آباد،08 ستمبر (اے پی پی ): پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سےخصوصی وڈیو جاری کردی ہے۔خصوصی وڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے۔
پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی جاری رکھی دشمن پاک بحریہ کی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث زیر رہا وڈیو آہنی عزم اور حوصلوں کی عکاس ہے۔پاکستان نیوی نے 1965 اور 1971 کی جرات مندانہ میراث کو برقرار رکھا ۔
خصوصی وڈیو پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور پاسبانی کی کہانی سناتی ہے۔











