چیئرمین  پی ایم  یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان  کا  کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کا دورہ

13

اسلام آباد، 19ستمبر(اے پی پی ):چیئرمین وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے اپنے دورہ میرپور کے دوران کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے انھیں کورٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کورٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔رانا مشہود احمد خان نے دورہ کے دوران کورٹ کے مختلف تعلیمی،سپورٹس سمیت دیگر سرگرمیوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور تعلیمی اور رہائشی معیار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری محمد اختر جو فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ا س کی کوئی مثال نہیں۔انھوں نے کورٹ کے جملہ انتظامیہ اور سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔قبل ازیں رانا مشہود احمد خان جب کورٹ کمپلیکس پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔انھوں نے بچوں سے پیار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔