لودھراں،30 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے گورنمنٹ ہائی سکول فیض آباد کا دورہ کیا اور ارلی چائلڈ ہڈ کیئرسنٹر و ایسپائر پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیے گئے دو کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اسرار الحق اور ہیڈ ماسٹر چوہدری نوید احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کونسلز کی اپنی مدد آپ کے تحت کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے طلباء سے نصابی سرگرمیوں سے متعلق سوالات بھی کیے اور کہا کہ طلباء اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اداروں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن اسرارالحق اور ہیڈ ماسٹر چوہدری نوید احمد کی تعلیمی میدان میں خدمات کو بھی سراہا۔











