ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

19

لودھراں، 09ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے گزشتہ رات گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ  کادورہ کیا، سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقاتیں کیں،ہائیجینک سٹال کا معائنہ کیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے کھانے کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سیلاب متاثرہ خواتین میں ہائیجینک سامان تقسیم کیا۔رہائش پذیر خواتین  کی دادرسی کی،ان سے فراہم کردہ سہولیات بابت دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بچوں اور خواتین کی صحت مقدم ہے،ہائیجینک سامان کے استعمال سے خواتین جراثیم سے محفوظ رہیں گی،متاثرین ہمارےمہمان ہیں،ان کی خاطر مدارت کا خصوصی خیال رکھیں گے،ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا مشکل حالات میں صبر و استقامت سے کام لیا جائے،ہمیں آزمائش میں ضرور پورا اترنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین اور بچوں کو گفٹ پیکس بھی دیئے۔