‎ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

15

‎اسلام آباد، 05 ستمبر(اے پی پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

‎خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم  ضرورت ہے۔ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔