اسلام آباد ستمبر 5 (اے پی پی ): یومِ دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔
غازیانِ وطن صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان کا کہنا تھا کہ ”جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی”
نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد نے کہا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔
نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔
ریٹائرڈ غیاث محمد نے کہا کہ اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ بچہ جوش میں تھا۔ جہلم کے مقام پر ہمیں حکم ملا کہ فوراً حفاظتی اقدامات کے لئے تیار ہو جاؤ۔
نائب صوبیدار ریٹائرڈ عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر پاکستانی میں نہایت جوش اور جذبہ تھا جس کی وجہ سے ہم نے جنگ جیتی۔ پوری قوم اس وقت بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سپاہی ریٹائرڈ عبدالوحید نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے وہ کر دکھایا جس کی مثال نہیں ملتی، ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے،۔ پاک فوج نے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دئیے۔











