کوئٹہ : بھنگ کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن ،32سے زائد ایکڑ کاشت تلف

1

کوئٹہ،01 ستمبر(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے سب ڈویژن منگچر کے علاقے زردغلام جان زردعبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں بھنگ کے کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا 32سے زائد ایکڑ بھنگ کی کاشت مکمل طور پر تلف کردی  گئی ۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ اور ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پراسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی کے زیر نگرانی منگچر کے علاقے زرد عبداللہ زردغلام جان سمیت دیگر علاقوں میں بھنگ کی کھڑی فصلوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل طورپر تلف کردیاگیا۔

منشیات کے خلاف اس آپریشن میں ایف سی 64ونگ کے میجر معاذ329 بریگیڈ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر آصف قلندارانی ایکسائز انسپکٹر محمود لانگو ANF کے عامر شہزاد SHO لیویز تھانہ منگچر حاجی خان لہڑی دفعدار امام بخش اور دیگر نے انسدادمنشیات کے خلاف مہم میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی سرکاری ذرائع کے مطابق بھنگ کے کاشت کا خلاف مکینکل کیمیکل اسپرے اور دستی طریقے کا استعمال کرکے 32 ایکڑ سے زائد بھنگ کے فصلوں کو مکمل تباہ کردیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو نسلیں تباہ کردیتاہے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے اور پورے ضلع کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کرنا اشد ضروری ہے اس سلسلے میں منشیات کے کاشت اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہینگی۔