راولپنڈی، 29 اکتوبر ( اے پی پی): ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جارج لنڈے نے پاکستان و ساؤ تھ افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کی پچ بڑے اسکور سے جانی جاتی ہے، ٹارگٹ ہماری توقع سے کم تھا لیکن اچھی باؤلنگ کرکے اپنے ٹارگٹ کا دفاع ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ا چھا پرفارم کر رہے ہیں، فاسٹ باؤلر کو اچھا استعمال کر کے میچ میں گرفت مضبوط بنائی۔ جارج نے مزید کہا کہ ہمیشہ پاکستان آکر مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر اچھا تجربہ ملتا ہے۔











