خاتونِ اوّل کا چینی سفارتخانے میں “اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز” کے عنوان سے تقریب میں خطاب

23

اسلام آباد، 7 0اکتوبر ( اے پی پی): خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری  نے چینی سفارتخانے میں “اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز” کے عنوان سے تقریب میں خطاب کیا۔

انہوں نے چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔ اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے۔ چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پروفیسر ڈاکٹر پھان ژیانگ بن اور فُو وائی اسپتال کی ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر کیا اور پاک چین دوطرفہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز دی۔

خاتون اول نے ٹیلی میڈیسن اور نالج شیئرنگ نیٹ ورک کے قیام کی تجویز  دی ۔ خاتون اول کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں سالانہ فیلوشپ پروگرام کے آغاز کی تجویز بھی دی گئی ۔ آ صفہ بھٹو زرداری  نے  ”پاک چین سینٹر آف ایکسی لینس فار پیڈیاٹرک کارڈیک کیئر “ قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔

خاتون اول کا کہنا تھا کہ یہ مرکز دوستی کی دائمی علامت ہوگا، جو پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرے گا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔شہید بی بی کا قول ہے،قیادت ایمانِ محکم، برداشت وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے۔آج ہم  بچوں کی نئی زندگیوں کا جشن منا رہے ہیں۔این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کی فری علاج کی خدمات کو مساوی صحت کی علامت ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ ژائی دونگ نے خاتونِ اوّل کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دیرینہ دوستی کو سراہا،چینی سفیر نے ڈاکٹر پھان ژیانگ بن کی پاکستانی بچوں کے علاج میں غیر معمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول خوشی، اتحاد اور خاندانی میل ملاپ کی علامت ہے۔ آ ج ہم ایک بڑے خاندان کی طرح پورے چاند کے نیچے جمع ہیں۔ بچوں کے دلوں کے علاج میں پاک چین تعاون انسانیت سے وابستگی کا مظہر ہے۔جیانگ زائی ڈونگ نے بی بی آصفہ بھٹو کے خواتین کے بااختیار بنانے، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ چین اور پاکستان نہ صرف آئرن برادرز ہیں بلکہ آئرن سسٹرز بھی ہیں۔بلوچستان میں 70 ہزار سے زائد ہیلتھ پیکجز خواتین میں تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں علاج پانے والے بچوں اور والدین کے جذباتی تاثرات، چینی ڈاکٹروں کے لیے اظہارِ تشکر پیش کیا ۔

ڈاکٹر پھان ژیانگ بن نے آن لائن خطاب میں کہا کہ پاک چین ڈاکٹروں کا اشتراک دیرپا نتائج دے گا۔