سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

15

اسلام آباد6 اکتوبر(اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں  خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت کی بدبو پھیلا دی جائے۔

ہم تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں ۔ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام پانچھ بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔