کراچی، 6 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے دورہ کراچی میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔محسن نقوی نے ضیاء الحسن لنجار سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ لنجار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔











