صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی میں ملاقات

26

اسلام آباد ، 15 اگست ( اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے مالی شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے فروغ میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہا، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آ ڈیٹر جنرل کا آئینی کردار ملکی مالی نظم و ضبط کو مستحکم کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

آڈیٹر جنرل کے ادارے کا  مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور نظام کی بہتری میں اہم کردار ہے۔  محکمہ اندرونی اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے۔ آڈٹ رپورٹس پر مؤثر عمل درآمد اور بروقت اصلاحی اقدامات سے کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں کم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بہترین طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی، بشمول مصنوعی ذہانت، اپنانے سے شفافیت میں اضافہ ممکن ہے،  مالی شفافیت، مؤثر طرزِ حکمرانی اور پیشہ ورانہ دیانت کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ صدر پاکستان نے یقین ظاہر کیا کہ آڈیٹر جنرل کا دفتر قومی مفاد میں اعلیٰ معیار کے احتساب کو برقرار رکھے گا۔